قدس کے غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں (دہشتگردوں) نے جمعرات کی شب مسجد الاقصی کے خطیب کے گھر پر دھاوا بولا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمه صبری کے گھر پر حملہ کر دیا اس حملے کی تفصیلات اور شیخ عکرمه صبری کے حوالے سے کوئی بھی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
در ایں اثناء شہاب خبر رساں ایجنسی نے غرب اردن کے مختلف علاقوں من جملہ بیت لحم، الخلیل اور جنین میں بڑے پیمانے پر فلسطینویوں کی گرفتاریوں کی خبر دی ہے۔
قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے غیر انسانی کارروائیاں کرتے ہوئے اتوار کے روز ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ بعض عرب ممالک نے اس دعوے کے تحت کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے سے فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی جارحیت کو لگام لگے گی، با ضابطہ طور پر غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کر لئے، تاہم نہ صرف یہ کہ فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور انکے علاقوں پر ناجائز قبضہ جمانے کا سلسلہ نہیں رکا بلکہ اس میں مزید شدت آ گئی ہے اور غاصب صیہونی حکومت فلسطینی باشندوں کے ساتھ اپنے من چاہے طریقے سے پیش آتی اور انکے حقوق کو پامال کرتی ہے۔