کیسرو: مصر کے ممتاز اسلامی ادارے جامعہ الازھر کے اسکالرز نے ”اسلام پسند علیحدگی” کے حوالے سے فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے بیان کو ‘نسل پرستانہ’ اور ‘نفرت انگیز’ تقریر قرار دیا ہے۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کی شائع رپورٹ کے مطابق ایمینوئل میکرون نے جمعہ کو فرانس کی سیکولر کے “بنیاد پرست اسلام” کے خلاف دفاع کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی جبکہ اس دوران انہوں نے اسلام مخالف بیان بھی دیا۔
اس پر جامعہ الازھر کی اسلامک ریسرچ اکیڈمی نے اپنے بیان میں کہا کہ میکرون نے اسلام کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے جن کا اس مذہب کے اصل جوہر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔









