حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی فورسز پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے صہیونی دشمن کے ٹھکانوں پر حملے کا دعوی کیا ہے۔
تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے شمالی غزہ میں 15 صیہونی فوجیوں پر ٹینک شکن راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ٹینک میں سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔








