آل سعود نے شیعہ آبادی والے قطیف شہر کے قریب ام الحمام نامی قریے میں ایک اور مسجد کو شہید کر دیا۔ سعودی حکام کا دعوا ہے کہ انہوں نے اس مسجد کو سڑک کے توسیعی منصوبے کے تحت منہدم کیا ہے۔
سعودی حکام اس شیعہ آبادی والے علاقوں میں اب تک کئی مساجد، امام بارگاہوں، حسینیوں اور دیگر دینی مراکز کو مسمار کر چکے ہیں۔