قبیلہ آل سعود اور اسکے اتحادیوں کی جارحیت کے باعث تیئیس لاکھ کمسن یمنی بچے شدید طور پر ناقص غذا کا شکار ہو چکے ہیں ۔یہ بات اقوام متحدہ سے وابستہ چار اداروں نے ایک مشترکہ رپورٹ میں کہی ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت فاؤ، اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال یونیسف، عالمی غذائی پروگرام ڈبلیو ایف پی، اور عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او نے اپنی مشترکہ رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن میں پانچ سال سے کم عمر کے آدھے یعنی قریب تیئیس لاکھ بچے ناقص غذا سے روبرو ہو چکے ہیں جبکہ ان میں سے چار لاکھ بچے ایسے ہیں جن کے اوپر موت کا خظرہ منڈلانے لگا ہے۔









