مدینہ منورہ میں جہاں دنیا بھر سے آنے والے مسلمان روضہ رسول پرحاضری دیتے وہیں یہ شہر ایک بڑا کاروباری مرکز بھی ہے۔ مدینہ منورہ میں کئی بڑے بازار اور مارکیٹس ہیں۔ یہ سب عوامی بازار ہیں۔
مدینہ کے بازاروں میں ایک بازار کو مقامی سطحپر’الطباخہ’ کہا جاتا ہے۔ یہ بازار انواع واقسام کے لذیذ کھابوں روایتی، دیسی اور بدسی پکوانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔









