اٹاوا، 30 مئی (یواین آئی) اترپردیش کے اٹاوا میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے سمت میں ویکسین لگوانے کے تعلق سے سیفئی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) نے نرالی پہل کرتے ہوئے ٹھیکیداروں سے کہا ہے کہ وہ کسی کو بھی بغیر سرٹفکیٹ کے شراب فروخت نہ کریں اوراس کا اثر نظر بھی آنے لگا ہے۔
ایس ڈی ایم ہیما سنگھ کے مطابق ہفتہ کو انہوں نے ٹھیکیداروں سے بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ کے کسی کو شراب فروخت نہ کرنے کی اپیل کی تھی ایس ڈی ایم کی اپیل کے بعد اب شراب خریدنے والے ویکسین لگوانے کاسرٹیفکیٹ لے کرآرہے ہیں۔
مسٹر سنگھ نے سیفئی تحصیل میں کورونا ویکسینیشن کو فروغ دینے کے اس نرالے استعمال کی کافی تعریف ہورہی ہے۔