لکھنو؛ شیعہ نوجوانون کی تنظیم علی کانگریس نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایودھیا کے تعلق سے سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی تسلیم کیا جائےگا۔
یو پی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران علی کانگریس کی چیر پرسن محترمہ روبینہ جاوید نے واضح کیا کہ شیعہ وقف بورڈ کا کوئی بھی دینی و قانونی کسی بھی طرح کا حق بابری مسجد کے تعلق سے نہیں نکلتا ہے۔اسلئے اسکی بات پر توجہ دینا بیکار ہے
روبینہ مرتضی کے مطابق پوری امت مسلمہ کا یہ متفق الیہ فیصلہ ہے کہ بابری مسجد کے تعلق سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ہی تسلیم کیا جائےگا اور کسی کی ثالثی کو نہ قبول کیا جائے گا اور نہ ہی کوئی اس اہل ہے۔
علی کانگریس کی صدر نے ملک کے شہریوں سے کہا کہ وہ ایودھیا کے مسئلہ میں سپریم کورٹ کی ہی بات مانیں اور اس کو کسی کی ہار یا جیت کا مسئلہ نہ بنائیں۔