لکھنؤ: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے علی گڑھ کو تقریباً 450 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیا۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ نے علی گڑھ کے ہیبی ٹیٹ سنٹر میں ان ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
اس دوران سی ایم آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا کہ علی گڑھ کے ہیبی ٹیٹ سینٹر کا نام سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کے نام پر رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد پہلی بار انہیں علی گڑھ جانے کا موقع ملا۔ اس موقع پر 450 کروڑ روپے کی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کا موقع دیا گیا ہے۔ میں علی گڑھ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے حکومت کے ترقیاتی کاموں پر اپنی مہر ثبت کی اور مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے میں اپنا حصہ ڈالا۔