چنڈی گڑھ : ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے آج کہا کہ کسان تحریک ختم ہونے کے بعد تحریک کے دوران کسانوں کے خلاف درج معاملے واپس لینے کے تعلق سے کسانوں سے بات چیت جاری ہے۔
مسٹر کھٹر نے یہاں انتظامی اصلاحات کے محکمے کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ کسان تحریک کے فوت ہونے والے کسانوں کی دی گئی فہرست کی پولس محکمہ سے تصدیق کی جائے گی۔
مقدمات واپس لینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس ایک رپورٹ تیار کریں گے کہ کتنے مقدمات فوری طور پر واپس لیے جا سکتے ہیں۔