بھوپال،یکم اپریل (؛دہلی کے حضرت نظام الدین میں واقع تبلیغی مرکز گئے بھوپال کے تمام 32 افراد دہلی میں ہی قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔
سرکاری اطلاعات میں ضلع کلکٹر ترون پتھوڑے نے گزشتہ شب یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی شخص بھوپال نہیں آیا۔ اس کے ساتھ ہی بیرون ملک سے آئے 55 اور جماعت کے دیگر افراد کے ٹسٹ کرائے گئے ہیں۔ کسی میں بھی بیماری کے کوئی علامات نہیں ملے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے سیمپل لئے گئے ہیں۔ ان کے ساتھ رہنے والے لوگوں کے بھی سیمپل ٹسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔
کلکٹر مسٹر پتھوڑے نے بتایا کہ جماعت میں شامل تمام افرادنے 21 ا دن کا آئسو لیشن مکمل کر لیا ہے۔ جماعت میں شامل کسی بھی دوسرے میں کسی قسم کی کوئی بیماری کی علامت نہیں ہے۔ بھوپال کے عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ تمام لوگ انتظامیہ اور محکمہ صحت کی نگرانی میں ہیں۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سبھی کے سےمپل ٹسٹکے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔