جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے اسرائيل کی نسل کشی کے کیس کے سلسلے میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کو ثبوت پیش کئےہیں۔ جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے مقصد سے صیہونی حکومت کی جانب سے انہیں بھوک اور قحط سے دوچار کئے جانے کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اقدامات کا نوٹس لیں۔









