دہلی ۔ این سی آر میں اگر آلودگی کے حالات نہیں سدھرے تو سبھی پٹرول ۔ ڈیژل گاڑیوں پر پابندی لگ سکتی ہے۔لودگی روکنے کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے اتھارٹی ای پی سی اے کے چیئر مین بھورے لال نے ایک خط لکھ کر جاری کرکے کہا کہ اب اس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں بچا ہے اس لئے اتنے سخت قدم اٹھانے پڑ سکتے ہیں۔ آلودگی روکنے کیلئے سپریم کورٹ کی طرف سے بنی اتھارٹی ای پی سی اے نے صرف سی این جی گاڑیوں کو چلانے کا راستہ سجھایا ہے۔
سپریم کورٹ کی طرف سے بنی اتھارٹھی ای پی سی اے کے چیئرمین بھورے لال کے خط سے صاف ہو گیا ہے کہ دہلی کی آب وہوا میں سدھار نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے صاف کر دیا ہے کہ دہلی ۔ این سی آر میں صرف سی این جی والی گاڑیاں چلائی جائیں۔ اس کے لئے ای پی سی اے کی منگل کو مختلف محکموں کے ساتھ میٹنگ ہونے والی ہے۔
ای پی سی اے چیئرمین نے کہا کہ گاڑیوں پر روک کیلئے ابھی تک دہی این سی آر سے گاڑیوں پر اسٹیکر لگانے کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔ ایسے میں ڈیژل اور پٹرول کی گاڑیوں کی پہچان کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اسی وجہ سے سبھی گاڑیوں کو کچھ وقت کیلئے بند کرنا پڑ سکتا ہے۔