لکھنؤ : لکھنؤکے تعمیراتی اور ترقیاتی کاموںکا جائزہ لے رہے منطقائی کمشنر مکیش مشرام نے سبھی محکموںکوصلاح دی ہے کہ مٹی کے سبھی کام منریگاسے کرائے جائیں ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی کہ غیرمعیاری تعمیرمیںٹھیکیدارکے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔ منطقائی کمشنر نے کہاکہ جس پروجیکٹ میں رقم کی ضرورت ہے وہ اپنا سرٹیفکیٹ فراہم کراکر باقی رقم کی ڈیمانڈکریں۔
کام کا معیار یقینی کرانے کیلئے پی ڈبلیو ڈی کی لیب ، آئی آئی ٹی کانپورودیگراداروںکا ٹیکنیکل سپورٹ لیکر استعمال کی جارہی اشیاکے نمونوں کی جانچ کرائی جائے۔
انہوں نےکہاکہ جو بھی تعمیراتی کام چل رہے ہیں اس میں کسی بھی پروجیکٹ میں اضافی کاموںکو اپنی مرضی سے شامل کر کے تجویز کی نظرثانی نہ کی جائے۔ایساکرنے سے پروجیکٹ کی لاگت بڑھ جائے گی۔ پھرحکومت سے پیسہ ملنے میںکافی وقت لگ جائے گا اور پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوپائے گا،سبھی تعمیراتی کاموں کو پہلے سے مقرر مدت میں مکمل کرایاجائے۔
انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن کے دوران کاموں میں ہوئی تاخیر کو مقررہ مدت میں مکمل کرانے کیلئے اضافی مزدوروںکولگاکر یاپھر دوشفٹوں میں کام مکمل کرایا جائے۔ انہوں نے سی ایم او کوہدایت دی کہ صحت سے متعلق جو بھی عوامی بہبود کی اسکیموںکے تعمیراتی کام رقم کی کمی کے سبب مکمل نہیں ہوپائے ہیں ان کیلئے حکومت کو مکتوب ارسال کیاجائے جس سے ان اسکیموںکو مکمل کرایا جا سکے۔ سبھی دفاتر اور تعمیراتی کاموںکی سائٹ پر پلس آکسی میٹر اور تھرمل اسکینرکااستعمال یقینی کرایاجائے۔
انہوںنے کہاکہ شجر کاری کیلئے زمین کی نشاندہی کرکے گڑھے کی کھدائی کرالی جائے۔ بیسک تعلیم کے ہراسکول میں کچن گارڈن تیارکیاجائے جس میں مختلف قسم کےپھلدار پودے اور سبزیوںکے پودے لگائے جائیں۔