امریکہ کے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ سابق امریکی صدر کی جانب سے ایران پر دباو ڈالنے والے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو گئے ہیں۔
ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلینکن نے گزشتہ برسوں کے دوران ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی امریکہ کی پالیسی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گزشتہ برسوں کے دوران ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی پالیسی پر عمل کیا جس میں ہمیں نہ فقط ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا بلکہ ہمارے مسائل و مشکلات میں اضافہ بھی ہوا ہے۔









