الہ آباد: یو پی میں محرم کا جلوس نکالنے کی اجازت دینے کے معاملہ پر عدالت سے بھی راحت نہیں ملی ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے مفاد عامہ کی تمام عرضیاں خارج کردی ہیں۔ شوکت عابدی سمیت کئی سماجی کارکن نے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کی تھی۔