لکھنؤ : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے شہروں کو شہروں کا نام بدلنے کا شوق پیدا ہوا ہے ۔ ریاست میں بے روزگاری ، ترقی اور دوسرے اہم موضوعات میں ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے انہوں نے عوام کا دھیان بانٹنے کیلئے اس طرح کے شوق پید ا کرلئے ہیں ۔یوگی ادتیہ ناتھ نے تقریبا پانچ سو سال پرانا نام الٰہ آباد بدل کر پریاگراج رکھ دیا ہے ۔
اور ان کا دعوی ہے کہ اصل میں اس شہر کانام پریاگ راج ہی تھا ۔ لیکن اکبر بادشاہ نے اسے الٰہ آباد رکھ دیا ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی علاقوں اور بازاروں کے نام بھی تبدیل کئے ہیں ۔ یوگی اس سے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم صرف برائے نام سیکولر ہیں ۔ او راس سے ہندو توا کو بڑھا وا مل رہا ہے۔جو کہ ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ۔ یہ تمام کام یوگی جی اس لئے کررہے ہیں کہ وہ ہندو کلچر کو بچا سکے ۔ اس ضمن میں سب اہم سوال یہ ہے کہ کیا اکبر بادشاہ نے واقعی پریاگ راج کا نام بدل کر الٰہ آباد رکھ دیا تھا ؟خیال رہے کہ یوگی ادتیہ ناتھ کا دعوی ہے کہ اکبر بادشاہ نے پریاگ راج کا نام بدل کر الٰہ آباد رکھ دیا تھا ۔
الٰہ آباد یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ہرم چترویدی نے کہا کہ پریاگ راج کسی شہر کانام تھا ہی نہیں ۔ ‘‘ پریاگ گھاٹ ایک چھوٹی سی جگہ کانام تھا ۔ ا س جگہ سے دو ندیاں بہا کرتی تھیں ۔ یہ جگہ ہند وؤں کیلئے بہت مقدس مانا جاتا ہے۔ ہندو بھائیوں کا عقیدہ ہے کہ یہاں بھگوان رہتے ہیں ۔او ران کا عقیدہ ہے کہ اگر وہ یہاں پر مریں گے تو وہ سیدھا سورگ جائیں گے ۔
لیکن جب اکبر کو پتہ چلا کہ یہ ہندوؤں کا مقدس مقام ہے۔ اکبر ایک سیکولر ذہن کا حامل شخص تھا ۔ اس نے ہندوؤں کے جذبات کو پیش نظر رکھتے اس نے اس شہر کا نام ہندوؤں کے عقیدہ کے مطابق الہ بس رکھ دیا ۔ یعنی بھگوان کے رہنے کی جگہ ۔ تاکہ ہمارے ہندو بھائی خوش ہوجائیں ۔ تو اس سے پتہ چلا کہ اکبر بادشاہ پریاگ گھاٹ کی وجہ سے اس شہر کانام الہ بس یعنی بھگوان کے رہنے کی جگہ رکھ دیا ۔
اس سے اکبر بادشاہ نے سیکولرزم کی بہترین مثال پیش کی ۔ اس کے بعد اکبر بادشاہ کے بعد شاہجہاں کا زمانہ آیا ۔ اس نے الہ بس سے الہ آباد کردیا ۔ اس کے بعد انگریزوں اس ملک پر قبضہ کیا ۔ انہیں الہ آباد لفظ کہنے میں دشواری پیش آرہی تھی ۔ اس لئے انہوں نے اس شہر کا نام Allahabad رکھ دیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یوگی ادتیہ ناتھ نے مغل سرائے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر دین دیال اپادھیائے ریلوے اسٹیشن رکھ دیا۔اردو بازار کا نام ہندی بازار رکھ دیا ۔علی نگر کا نام آریا نگر پر رکھ دیا ہے ۔ میاں بازار کا نام مایا بازار پر رکھ دیا ہے ۔اورہمایوں نگر کانام بدل کر ہنومان نگر کر دیا ہے ۔