نئی دہلی ،؛موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی كرسمس اور نئے سال کا جشن منانے کی تیاری شروع ہو گئی ہے اور اس دوران صحت اور کھانے پینے(ڈائٹیشئن)کے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ تہوار کی موج مستی کے ساتھ اگر ناشتہ- کھانے میں بادام کا استعمال کیا جائے تو یہ ایل ڈی ایل كولیسٹرول کم کرنے اور دل کی تمام طرح کی بیماریوں کے خطرے کے عوامل کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔
دہلی میکس ہیلتھ کیئرکی ڈائی ٹیٹکس کی علاقائی سربراہ ریتكا سمددار کا کہنا ہے’’کرسمس کی آمد کے ساتھ ہی سال کے ختم ہونے اور نئے سال کے جشن کا آغاز ہو جاتا ہے۔ اس دوران زیادہ تر لوگ خوب میٹھی چیزیں کھاتے ہیں اور اس بات کا ذرا بھی خیال نہیں رکھتے کہ زیادہ میٹھی خوردنی اشیا کا استعمال ہماری صحت پر منفی اثرات ڈال سکتی ہے‘‘۔