عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ امانت اللہ خان کو ضمانت ملنا بی جے پی اور ای ڈی کے منہ پر ایک بڑا طمانچہ ہے۔منیش سیسودیا نے کہا کہ جس طرح عدالت نے امانت اللہ خان کو ضمانت دی ہے، اس سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا ہے کہ بی جے پی امانت اللہ کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیج رہی ہے اور ای ڈی کا غلط استعمال کررہی ہے۔









