ممبئی: مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ور کن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے راجیہ سبھا رکن پارلیمان امر سنگھ کو قانونی نوٹس بھیج کر اس بیان کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں امر سنگھ نے ایک نجی چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ابوعاصم اعظمی کو مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم کا دست راست بتایا تھا۔
مسٹر اعظمی نے اپنے وکیل کے توسط سے نوٹس بھیج کر امر سنگھ کو فوری طور پر بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بصورت دیگر سنگھ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے نوٹس میں ابوعاصم اعظمی کی جانب سے تحریر ہے کہ ابوعاصم اعظمی 2002 ء سے 2008 ء تک راجیہ سبھا کے رکن بھی رہے ۔
جبکہ 2009 ء سے مہاراشٹر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں انہوں نے آگے بتایا کہ وہ سماجی اور سیاسی حلقوں میں گزشتہ کئی برسوں سے کام کر رہے ہیں ان کی شبیہ انتہائی صاف ستھری اور کردار بہتر رہا ہے اور وہ سماج اور ملک کے سچے خادم کی بھی ہیں ۔
نوٹس میں اعظمی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایک کامیاب تاجر کے ساتھ سیاستداں بھی ہیں اور انہیں سماج میں عزت کی نظروں سے دیکھا جاتا ہے ۔ 15 جولائی کو امر سنگھ نے ابوعاصم اعظمی پر ابے بنیاد الزام عائد کیا تھا اور اسے غنڈہ بدمعاش داؤد ابراہیم کا مددگار بھی بتایا تھا اور رکہا تھا کہ اعظمی کے گھر پر ہی دہشت گرد قیام کر تے ہیں اور وہ ان کی ہر ممکن مدد بھی کرتے ہیں ابوعاصم اعظمی نے امر سنگھ کے سارے بیان کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا اور واررننگ دی کہ اگر امر سنگھ نے اپنا بیان واپس لے کر معافی نہیں مانگا تو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی ۔