مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں بچھائے گئے قالینوں میں حیرت انگیز طور پر الیکٹرانک چپس نصب کی گئی ہیں، جن کی خصوصیات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبوی میں عبادت و زیارت کے لیے آنے والے نمازیوں کے لیے انتہائی اعلیٰ معیار کے قالین استعمال ہوئے ہیں، جن میں باقاعدہ الیکٹرانک چپس نصب کی گئی ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ الیکٹرانک چپس میں قالین کی تیاری، اس کے دھونے کے اوقات، اس کےبچھانے کا مقام اور اس کی انفرادی شناخت جیسی اہم معلوماتہوتی ہیں۔ مسجد نبوی میں بچھائے ہوئے 25 ہزار قالینوں میں یہ جدید آر ایف آئی ڈی نظام نصب کیا گیا ہے۔
اس جدید الیکٹرانک نظام کو ایک مربوط سسٹم کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ پورا نظام خود کار ہے اور اس صلاحت کے تحت وہ اطلاع دیتا ہےکہ قالین کو کب دھلنے کی ضرورت ہے۔
مسجد نبوی کے صحنوں میں بچھے ان خصوصی قالینوں کی موٹائی 16 ملی میٹر ہے۔ انسانی کثافت کی مضبوطی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اس قالین میں کپڑے کا استعمال کیا گیا ہے۔