امریکہ اور برطانیہ نے آج صبح ایک بار پھر یمن پر حملہ کیا ہے۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ نے اس حملے میں صوبہ الحدیدہ کے الصلیف ضلع کے راس عیسی علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔ اب تک اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی خبر نہيں ملی ہے۔
غورطلب ہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے منگل کی شام صوبہ الحدیدہ کے التحیتا ضلع کے متعدد علاقوں پر بھی حملے کئے تھے۔
امریکہ اور برطانیہ، گذشتہ ہفتوں میں کئی بار یمن پر حملہ کرچکے ہيں ان حملوں کا مقصد صیہونی حکومت کا بحری محاصرہ ختم کرانے کے لئے دباؤ ڈالنا ہے۔ یمنی فوج، ملت فلسطین کی استقامت کی حمایت میں گذشتہ ہفتوں کے دوران بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں اسرائیل کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر حملے کرتی رہی ہے۔