واشنگٹن امریکی انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی صومالیہ کی عسکریت پسند تنظیم الشباب تحریک کو مسلح کررہے ہیں۔ امریکی اداروں کے مطابق یہ خطرناک پیش رفت خطے میں پہلے سے موجود عدم استحکام کو مزید گہرا کر سکتی ہے۔
خفیہ ادارے کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اس بارے میں شواہد جمع کریں کہ حوثیوں نے صومالیہ میں ہتھیار فراہم کیے ہیں۔ صومالیہ میں 480 امریکی فوجی موجود ہیں۔اس صورت حال میں الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان ہتھیاروں کا تبادلہ انتہائی پریشان کن ہے۔