جاوید اختر، نئی دہلی
منی پور کے واقعات پر برطانوی پارلیمان میں اظہار تشویش کے بعد اب امریکی وزارت خارجہ نے بھی انہیں ‘انتہائی تشویش ناک‘ قرار دیا ہے۔ دو خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو کے بعد اب دیگر خواتین کے ریپ اور قتل کی بھی خبریں ہیں۔
شمال مشرقی ریاست منی پور میں تین مئی سے شروع ہونے والے نسلی تشدد کی ہولناک تصویریں دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگی ہیں حالانکہ ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت انٹرنیٹ پر پابندیوں میں مسلسل توسیع کر رہی ہے۔ یہ معاملہ بھارتی پارلیمان میں بھی چھایا ہوا ہے اور ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان کی کارروائی آج پیر چوبیس جولائی کے روز بھی ملتوی کرنا پڑ گئی۔









