واشنگٹن ،7 جنوری؛ امریکہ نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے افسر نے پیر کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو فون کرکے بتایا کہ امریکہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا ۔
جمعرات کو منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مسٹر ظریف کو عالمی برادری سے خطاب کرنا تھا کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تین جنوری کو ڈرون حملے کا حکم دیا تھا ۔ اس حملے میں ایران کی اسلامی پاسدارن ِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلمانی سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے تھے ۔