سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فلوریڈا کے فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پرگرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے استدعا کی کہ وہ عہدہ چھوڑتے وقت قومی سلامتی سے متعلق اہم دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے اور ان دستاویزات کی بازیابی کے وقت حکام سے جھوٹ بولنے کے الزامات میں قصوروار نہیں ہیں۔









