لاس انجیلس، 3 ستمبر (یو این آئی) معروف اداکار اور سابق پہلوان ڈوین جانسن اور ان کا پورا کنبہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اب اس سے شفایاب ہوچکا ہے۔
رنگ میں ’دی راک‘ کے نام سے مشہور ڈوین نے بدھ کو انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے کہا ’’میں، میری اہلیہ لارین اور میری دو بیٹیاں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے‘‘۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے کنبے کے سبھی ارکان اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ ’’میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ ہماری زندگی کا سب سے چیلنجنگ اور مشکل وقت ہے جس سے ہمارے کنبے کو گزرنا پڑا‘‘۔
مسٹر جانسن ’دی اسکارپیئن کنگ‘ (2002)، ’ڈوم‘ (2005)، ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ اور ’جومانجی‘ میں ادا کئے گئے کرداروں کے لئے مشہور ہیں۔