امریکی ریاست فلوریڈا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریویریا بیچ پر ایک شخص کی تدفین کے بعد پیش آیا۔
فائرنگ سے مرنے والوں میں ایک نوجوان لڑکا بھی شامل ہے جبکہ واقعے میں 15 سال کا لڑکا اور ایک خاتون زخمی ہوئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ابھی تک واقعے میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔
Firing in Florida’s Church 2 Killed 2 Injured https://t.co/8jH7NcNAFd pic.twitter.com/vQB2c6KDDx
— Newsnblogs (@Newsnblogss) February 2, 2020
امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تین سو ملین ہتھیار عام لوگوں کے پاس ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس ایک آتشی اسلحہ موجود ہے۔امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش آزاد ہے اور طاقتور اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔
Two shot dead at church after funeral in Florida's 'most dangerous' city https://t.co/ptjopvrOTp pic.twitter.com/cM5CjhnKX3
— The Mirror (@DailyMirror) February 1, 2020