آمریکہ کا کہنا ہے کہ بحرین ممکنہ طور پر جلد ہی ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے والا ہے۔ امریکہ کی نائب وزیر خارجہ برائے مغربی ایشیائی امور نے کہا ہے کہ بحرین ممکنہ طور پر جلد ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کردنے والا ہے۔
امریک کی معاون وزیر خارجہ برائے مغربی ایشیائی امور باربرا لیف نے دعویٰ کیا کہ بحرین کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ “جلد” سفارتی تعلقات بحال کرنے کا امکان ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی اس عہدے دار کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ جب حال ہی میں بعض ذرائع ابلاغ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور بحرین کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی ہیں۔
Bahrain, Iran to restore ties ‘soon’: US diplomathttps://t.co/e8oV8sWrj5
— The Cradle (@TheCradleMedia) June 14, 2023
باربرا لیف نے یہ بھی کہا ہے کہ تہران اور منامہ کے درمیان تعلقات جلد دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ جلد ہو جائے گا۔
Bahrain began exploring normalizing relations with Iran following its China-brokered agreement with Saudi Arabia. The long history of Tehran backing the al-Ashtar Brigades in Bahrain, though, calls into question the worth of any commitments from Iran. https://t.co/MPbfDOoDHE
— UANI (@UANI) June 14, 2023