امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ القاعدہ، حقانی اور دیگر انتہا پسند گروپوں کوقدم جمانےنہیں دیں گے، دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوںامریکی وزیردفاع جیمز میٹس
سے متعلق الزامات پر امریکا پاکستان سے کھل کر بات کرنا چاہتا ہے۔
جیمزمیٹس نے کابل میں نیٹو چیف کے ہمراہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد تینوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
امریکی وزیر دفاع کے مطابق جنوبی ایشیا میں عدم استحکام دنیا کیلئے خطرہ ہے۔
نیٹو چیف کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں، نیٹو افغان فورسزکی تربیت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔
افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کے چار سالہ فوجی منصوبے کو نیٹو کی منظوری بھی مل گئی ہے، اشرف غنی نے انتہاپسندوں کو افغان امن عمل میں شامل ہونے کی پیشکش بھی کی۔
دریں اثنا افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے نزدیک 20 سے زائد راکٹ گرے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق راکٹوں کے گرنے کے بعدپروازیں منسوخ کردی گئیں ،جبکہ ائیر پورٹ کو خالی کرایا جارہا ہے۔
راکٹوں کا ہدف ائیر پورٹ کے نزدیک نیٹو کا اڈہ ہوسکتا ہے۔ابھی تک جانی نقصان سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔
واضح رہےامریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو سربراہ کابل میں ہی موجود ہیں۔