برطانیہ کی حزب اختلاف لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جیریمی کوربن نے کہا ہے کہ غزہ میں تباہی پر خاموش تماشائی بنی امریکی سیاسی اشرافیہ کو شرم آنی چاہیے۔قطری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جیریمی کوربن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کوشرم آنی چاہیے جو غزہ میں تباہی پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ہم غزہ میں انسانی المیہ ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔
برطانوی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کو غزہ میں جنگ بندی اور معصوم شہریوں کے قتل عام کو رکوانے کیلئے ایک خط لکھا ہے۔
“Shame on the US political establishment that is prepared to be a bystander and watch this carnage go on.”
Former UK Labour Party leader, Jeremy Corbyn, speaks to Al Jazeera ⤵️ pic.twitter.com/D2Zpom1Jle
— Al Jazeera English (@AJEnglish) October 31, 2023
اپنی پوسٹ میں جیریمی کوربن نے برطانوی وزیر اعظم کو لکھے ہوئے اپنے خط کی تصاویر بھی شیئر کی۔دوسری جانب لندن کے لیبر میئر صادق خان نے کہا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔
I have written to the Prime Minister to express my growing distress over his continued refusal to call for a ceasefire. pic.twitter.com/qd0W2bnGde
— Jeremy Corbyn (@jeremycorbyn) November 1, 2023