امریکی صدر جوبائیڈن کے پالتو کتوں کو سیکورٹی گارڈ پر حملے کے باعث عارضی طور پر وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کے پالتو کتے میجر نے سیکورٹی پر مامور گارڈ پر حملہ کیا تھا جس کے باعث وہ زخمی ہوگیا تھا۔جوبائیڈن کے اعلیٰ نسل کے پالتو کتوں چیمپ اور میجر کو وائٹ ہاؤس سے نکال کر ولمنگٹن ڈیلاور واپس بھیج دیا گیا ہے۔









