غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی فوجی مہم سے امریکی صدر جو بائیڈن پریشان ہیں، اپنی نجی گفتگو کے دوران نیتن یاہو کو گالی دے دی
برطانوی نیوز چینل اسکائی نیوز کے مطابق دوطرفہ گفتگو کے دوران امریکی صدر بائیڈن، نیتن یاہو سے اتنے تنگ آ گئے کہ نیتن یاہو کو گالی دے دی۔
صدر بائیڈن اسرائیل کو غزہ میں فائر بندی پر آمادہ کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، لیکن نیتن یاہو نے ان کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا۔ غزہ میں 28 ہزار فلسطینی قتل کیے جا چکے ہیں۔
امریکی قومی سلامتی کونسل نے بائیڈن کی جانب سے نیتن یاہو کو گالی دینے کی خبر کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں کے بعض امور پر اختلافات ضرور ہیں لیکن دونوں کی دوستی کئی دہائیاں پرانی ہے اور دونوں عوام کے سامنے اور نجی طور پر ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔