تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن وار ڈرامہ فلم دی وال (The Wall) کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ڈوہ لیمان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو ایسے امریکی فوجی اہلکاروں کے گرد گھوم رہی ہے ،جو عراق میں بری طرح سے پھنس جاتے ہیں ۔
فلم کی کاسٹ میں معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا کے علاوہ آرون ٹیلر اور لیتھ نیکلی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ڈیو بارٹس کی پروڈیوس کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 12مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔