نئی دہلی،یکم جون؛وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج اپنی وزارت کا کام کاج سنبھال لیا۔
مسٹر شاہ نے نارتھ بلاک میں اپنی وزارت کا کام کاج سنبھالا تو ان کی وزارت کے سینئر افسروں نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔مسٹر شاہ نے بعد میں سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کی اور وزارت کے کام کاج کی معلومات لی۔ان کے ساتھ ہی وزیرمملکت برائے داخلی امور نتیانند رائے اور جی کشن ریڈی نے بھی اپنا اپنا کام کاج سنبھالا۔
مودی حکومت میں دوسری بار وزیر بنے مسٹر راج ناتھ سنگھ نے دفتر مین سینئر افسروں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں تینوں افواج کے سربراہ موجودتھے۔مسٹر سنگھ مودی حکومت کے پہلے دوراقتدار میں وزیر داخلہ تھے۔