نئی دہلی، 2اگست (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی کورونا جانچ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے اور انہیں اتوار کو گروگرام میں میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ مسٹر شاہ نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی انہوں نے کہا کہ کورونا کی ابتدائی علامات نظر آنے پر میں نے ٹیسٹ کرایا اور رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ میری طبیعت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹروں کی صلاح پر میں اسپتال میں داخل ہورہا ہوں۔
میری درخواست ہے کہ آپ میں سے جو بھی گزشتہ کچھ دنوں کے دوران میرے رابطہ میں آئے ہیں، برائے مہربانی خود کو آئسولیٹ کرکے اپنی جانچ کرائیں۔
مسٹر شاہ اب اجودھیامیں رام مندر کے پروگرام میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مسٹر شاہ پانچ اگست کو اجودھیا میں رام مندر بھومی پوجن پروگرام میں شامل ہونے والے تھے۔