این سی بی کے ممبئی علاقائی یونٹ کے ایک اہلکار کے مطابق، بیرون ملک مقیم لوگوں کا ایک گروپ اس گینگ کو چلا رہا تھا اور ضبط شدہ منشیات کو امریکہ سے ‘کوریئر’ اور دیگر مال بردار ٹرانسپورٹ سہولیات کے ذریعے لایا گیا تھا۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو ممبئی میں منشیات کی اسمگلنگ کے ایک بڑے گروہ کا پردہ فاش کرنے پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو مبارکباد دی۔ ٹیم نے چار افراد کو گرفتار کیا اور ان سے “ہائی گریڈ” کوکین برآمد کی۔
شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا، “بھارت نے ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی کے ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کا پردہ فاش کیا ہے۔
این سی بی کے ممبئی علاقائی یونٹ کے ایک اہلکار کے مطابق، بیرون ملک مقیم لوگوں کا ایک گروپ اس گینگ کو چلا رہا تھا اور ضبط شدہ منشیات کو امریکہ سے ‘کوریئر’ اور دیگر مال بردار ٹرانسپورٹ سہولیات کے ذریعے لایا گیا تھا۔
ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت کا تخمینہ 200 کروڑ روپے ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے اپنائے گئے اقدام کا حصہ ہے۔ وزیر نے کہا، “اس بڑی کامیابی کے لئے این سی بی ٹیم کو مبارکباد۔