نئی دہلی، 30 دسمبر (یواین آئی) امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج دوپہر گاندھی نگر میں، نیشنل کوآپریٹیو ڈیری فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ این سی ڈی ایف آئی کی نئی سرکاری عمارت کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
یہ تقریب گاندھی نگر میں نیشنل فورینسک سائنس یونیورسٹی کیمپس میں منعقد کی جائے گی۔
وزیر موصوف اِس تقریب میں ، ای-مارکیٹ ایوارڈز بھی تقسیم کریں گے۔