ممبئی : بالی ووڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن اوراداکارہ جیا بچن کی شادی کے 48 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑی بالی ووڈ کی سب سے بے مثال جوڑیوں میں شمار ہے۔
امیتابھ اورجیا بچن 3 جون 1973 میں رشتہ ازداواج میں منسلک ہوگئے تھے۔
امیتابھ بچن کی شادی کی آج 48 ویں سالگرہ ہے۔
اس موقع پر امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر بے حد خاص تصویرشیئر کی ہے۔
یہ تصویر امیتابھ بچن اورجیابچم کی شادی کی ہے۔
تصویر شیئرکرتے ہوئے امیتابھ نے ایک پوسٹ بھی لکھاہے۔
امیتابھ نے اپنے فینس کو مبارک باد دینے کے لئے شکریہ کہا ہے۔
انہوں نے نےلکھا، ’’تین جون 1973، ہماری شادی کی سالگرہ پر مبارک باد دینے کے لئے آپ کا شکریہ۔