نئی دہلی 13 مارچ (یو این آئی) صدی کے سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ایک نظم کے ذریعہ لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ۔
مسٹر بچن نے جمعرات کی شب اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اودھی زبان میں نظم کے ذریعہ کورونا سے احتیاط برتنے کا پیغام دے رہے ہیں ۔ اس نظم میں انہوں نے کہا کہ
بہوتیرے علاج بتاوے، جن جن مانس سب
کہ کر سنیں کہ کر ناہیں کون بتائی ای سب
کیوکہیس کلونجی پیسو، کیو آنولہ رس
کیو کہیس گھر ماں بیٹھو ہلو نہ ٹس سے مس
ایر کہین او بیر کہین کی ائیسا کچھ بھی کرونا
بن صابن کے ہاتھ دھوئی کے، کیو کے بھیاچھوو نا
ہم کہا چلوہمہو کر دیت ہیں جیسن بولیں سب
آوے دیو کورونا پھرونا ٹھینگوا دیکھاوب تب
واضح رہے کہ کرناٹک کے كلبرگي میں کورونا وائرس کے متاثر ایک بزرگ کی موت کے بعد جمعرات کو ملک میں اس انفیکشن سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے،فی الحال ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 73 ہے جبکہ دنیا میں اس وائرس سے اب تک 4600 سے زائد افراد مرچکے ہیں۔