ممبئی، 11 نومبر (یواین آئی) بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’’شعلے‘‘کے کردار’’ گبر سنگھ‘‘ نے امجد خان کو فلم انڈسٹری میں مضبوط شناخت دلائی تھی اس فلم میں گبر سنگھ کے کردار کے لئے پہلے ڈینی کا نام تجویز کیا گیاتھا فلم شعلےكے تعمیر کے وقت گبر سنگھ والا کردار ڈینی کو دیا گیا تھا لیکن اس وقت فلم ’’دھرماتما‘‘ میں کام کرنے کی وجہ سے انہوں نے شعلے میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔









