سرکار نے کہاہے کہ ملک میں اناج کا وافر اسٹاک دستیاب ہے۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامّہ کی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے اِس بات سے انکار کیا کہ ملک میں اناج کا اسٹاک پچھلے 15 سال کی سب سے کم سطح پر ہے۔
انہوں نے کہاکہ سال 2013 سے پورے ملک میں مستحق افراد کیلئے سرکاری نظام تقسیم پر عمل کیا جارہا ہے، جس کے دائرے میں تقریباً 81 کروڑ 35 لاکھ افراد آچکے ہیں۔