سابق امریکی میرین رچرڈ میک کینی اسلام سے بہت نفرت کرتے تھے لیکن جلد ہی ان کی نفرت اسلام سے محبت میں بدل گئی۔
رچرڈ کو اسلام سے اس حد تک نفرت تھی کہ اس نے ایک مسجد کو بم سے اڑانے کی تیاری کر لی تھی۔ لیکن شاید قسمت میں کچھ اور تھا اسی لیے نفرت محبت میں بدل گئی۔
رچرڈ کا کہنا ہے کہ میرا نام رچرڈ میک کینی ہے اور میں نے 25 سال تک امریکی فوج میں خدمات انجام دیں۔اپنے 25 سالہ فوجی تجربے کے دوران رچرڈ نے بتایا کہ اس دوران انہوں نے 5 مختلف لڑائیوں میں حصہ لیا، جس کے لیے انہیں بیرون ملک رہنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ریٹائر ہوا اور پھر میں نے وطن عزیز میں مرکزی اسلامی مرکز کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا، رچرڈ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری طرح تیار اور پرجوش تھا، لیکن ساتھ ہی اس نے فیصلہ کیا کہ اسے ثبوت چاہئے تاکہ وہ اپنے پیاروں کو بتا سکیں کہ وہ صحیح کام کر رہے ہیں ۔









