بینکاک :تھائی پولیس نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری لیگ اسپنر شین وارن کو موت سے قبل سینے میں درد سمیت دیگر طبی مسائل کا سامنا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کی پولیس کہناہے کہ موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد کی شکایت تھی، انہیں دمہ اور دل کی صحت کے مسائل لاحق تھے۔تھائی پولیس کے مطابق یہ تفصیلات انہیں آنجہانی شین وارن کے خاندان کے افراد نے بتائی ہیں، شین وارن نے دل کے علاج کیلئے ڈاکٹرکو بھی دکھایا تھا۔









