انڈیانا: امریکا کی ایک 8 سالہ امریکی بچی نے دنیا کی سب سے کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ لوئیسا روئیر AZDroneFest انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل اور ایوارڈ اپنے نام کر کے دنیا کی سب سے کم عمر ڈرون ویڈیو گرافر بن گئی ہیں۔









