کانپور: سی ایس جے ایم یو میں فیل طلباکو پاس کرانے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ درجہ چہارم ملازم اور اس کے پریاگ راج کے رہنے والے ساتھی کو کلیان پور پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔گینگ سے جڑے دیگر ملزمین کی پولیس تلاش کررہی ہے۔
معاملہ کی یونیورسٹی کی جانب سے جانچ بھی کی جارہی ہے۔۲۷؍جولائی کو طلبا امدادی سیل میں کام کررہے ایک درجہ چہارم ملازم کی جانب سے انتظامیہ افسر کوبتایاگیا تھاکہ چارٹ روم میں ایک لفافہ ملا ہے اس لفافے میں سال ۲۰۱۳کے رجسٹر کا ایک ورق رکھا تھا.
اس کے بعد لفافے کے اندر رکھے چارٹ کے صفحہ میں کی گئی ترمیم کا جب اپڈیشن ماڈیول سے ملان کیاگیا تو پایاگیا کہ نواب کمپاؤنڈ ٹیلی گراف روڈ کے رہنے والے بی ایس سی سال سوم کے طالب علم نہال حسین رضوی کا تعلیمی سال ۲۰۱۳ نتیجہ کے نمبر ماڈیول میں درج نتائج سے مختلف ہیں۔
ترمیم کےمطابق طالب علم نہال حسین رضوی چارٹ میں پاس درج ہے ،جبکہ نتیجہ اپڈیشن ماڈیول میں وہ فیل ہے، معاملہ روشنی میں آنے کے بعد جانچ ہوئی تو درجہ چہارم ملازم جگدیش پال کی جانب سے لفافے چارٹ روم میں رکھے جانے کی بات تسلیم کی گئی۔ رجسٹرارڈاکٹر انل کمار نے کلیان پور تھانہ میں جگدیش پال کے خلاف رپورٹ درج کرائی تھی۔
اے سی پی کلیان پور ابھیشیک پانڈے نے بتایاکہ جگدیش پال اپنے ساتھی کے ذریعہ سے فیل طلبا کو پاس کرانے کا ٹھیکہ دیتاتھا۔ دونوں ملزمین کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کرکے گروہ سے جڑے دیگر اراکین کی تلاش کی جارہی ہے۔ سی ایس جے ایم یو میں فیل طلباکو پاس کرانے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ درجہ چہارم ملام اور اس کے پریاگ راج کے رہنے والے ساتھی کو کلیان پور پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔