لکھنٔو : اترپردیش حکومت کے غیر قانونی طور پر زمین قبضہ کرنے پر سخت کارروائی کےحکم پر عمل کرتے ہوئے ضلع انتطامیہ کی ٹیم نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق رکن پارلیمنٹ داؤد احمد کی 100 کروڑ روپے کی پانچ منزلہ عمارت کو آج گرا دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سابق رکن پارلیمنٹ داؤد احمد نے ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ سروے کی پر ریور بینک کالونی میں غیر قانونی طور پر کثیر منزلہ عمارت تعمیر کرلی تھی۔
محکمہ آثار قدیمہ نے غیر قانونی تعمیر پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمنٹ کو نوٹس بھی جاری کیا تھا۔