نئی دہلی، 2 جولائی ؛ ملک میں کورونا وائرس وبا کے مسلسل بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2379 کے اضافے کے ساتھ فعال معاملات کی کل تعداد بڑھ کر 109568 ہو گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17,092 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد چار کروڑ 34 لاکھ 86 ہزار 326 ہو گئی ہے۔








