امریکا نے بدنامِ زمانہ جیل گوانتانوموبے سے قیدی محمد عبدالمالک باجبو کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا۔ اعلان کے بعد قید خانے میں قیدیوں کی تعداد کم ہوکر 29 رہ گئی۔ منگل کے روز پینٹاگون سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ 51 سالہ عبدالمالک کو امریکا کی جیل میں تقریباً دو دہائیوں کی قید کے بعد کینیا کی حکومت کے حوالے کیا گیا۔