بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں چند روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
ویرات کوہلی نے اپنے ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر جاری ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش کی خبر دی تھی۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ‘ہم آپ سے شیئر کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش ہیں کہ 11 جنوری کو ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے’۔
ویرات کوہلی نے لکھا تھا کہ ہم آپ کی محبت، دعاؤں اور نیک خواہشات پر آپ سب کی محبت شکرگزار ہیں۔
بھارتی کرکٹ اسٹار نے بتایا کہ انوشکا اور ان کی بیٹی دونوں تندرست ہیں اور وہ اپنی زندگیوں کے اس نئے باب کے آغاز پر بہت زیادہ خوشی محسوس کررہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اُمید کرتے ہیں آپ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کریں گے۔
خیال رہے کہ دونوں اسٹارز کی بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا تاہم اب تک مداح ان کی بیٹی کی جھلک دینے کے لیے بے تاب ہیں لیکن انوشکا اور ویرات نے بچی کی کوئی تصویر جاری نہیں کی۔
علاوہ ازیں مداحوں کی جانب سے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کے نام کی تجاویز بھی دی جارہی ہیں۔
اور اب بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ویرات کوہلی کی بیٹی کی پیدائش سے متعلق دلچسپ پوسٹ کی ہے۔
بولی وڈ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کرکٹرز اور ان کے بچوں سے متعلق پوسٹ کی۔
جس میں امیتابھ بچن نے ان بھارتی کرکٹرز کے نام شامل کیے جن کی بیٹیاں ہیں۔